چوہدری ذوالفقارقتل کی تفتیش میں موبائل ڈیٹا اورفرانزک رپورٹ سے مدد لے رہے ہیں آئی جی

قاتل واقعےکی جگہ پرپمفلٹ بھی پھینک کرگئےجس پر مجاہدوں کوسزا دلوانےوالےکا یہی انجام ہوتاہےتحریرتھا،آئی جی اسلام آباد


ویب ڈیسک May 04, 2013
قاتل واقعےکی جگہ پرپمفلٹ بھی پھینک کرگئےجس پر مجاہدوں کوسزا دلوانےوالےکا یہی انجام ہوتاہےتحریرتھا،آئی جی اسلام آباد ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: آئی جی اسلام آباد پولیس بن یامین نےکہا ہے کہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرکے قتل کی تفتیش میں موبائل ڈیٹا اورفرانزک رپورٹ سےمدد لے رہےہیں اورجلد ہی قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔

اسلام آبادمیں صحافیوں سےبات کرتے ہوئے آئی جی نےکہا کہ چوہدری ذوالفقار کوایف سی کے3 اہلکاروں سیکیورٹی کےلئےملےہوئےتھے،2 سیکیورٹی گارڈ گھرپراورایک ان کےساتھ حفاظت کے لئےمامورتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قاتل واقعےکی جگہ پر پمفلٹ بھی پھینک کرگئےتھےجس پر مجاہدوں کوسزا دلوانےوالےکا یہی انجام ہوتاہےتحریرتھا۔

دوسری جانب مقتول چوہدری ذوالفقارکوجہلم میں سپردخاک کردیا گیا ہے ، نمازجنازہ کےلئے چوہدری ذوالفقارکا جسد خاکی قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا، جنازے میں مقامی سیاسی رہنما، ججزاوروکلا بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں