
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کے مبینہ ملزم اور آصف زرداری کے دیرینہ ساتھی حسین لوائی کو گرفتار کرلیا ہے۔ حسین لوائی پر 35ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی نے 3 بینکوں کے 29 جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی، مذکورہ 29 اکاؤنٹس سے رقم کا لین دین اومنی گروپ کے ملازمین کرتے تھے، اومنی گروپ کے مالک انور مجید ہیں جو بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں، انور مجید ، حسین لوائی اور اومنی گروپ کے دیگر ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کا مسودہ تیار کرلیا گیا اور آئندہ چند گھنٹوں میں منی لانڈرنگ الزامات کے تحت ان سب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔