فضل الرحمان نے امریکا سے کہا کہ انہیں وزیراعظم بنادیں اورجو چاہیں کرالیںعمران خان
مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کے نام سے پکارا جاتا تھا اب انہوں نے دیگر کاموں سے بہت پیسے بنالئے ہیں، عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو کسی سازش کی ضرورت نہیں، مولانا نے 2002کے انتخابات کے بعد امریکاکو پیش کش کی کہ انہیں وزیراعظم بنادیں اورجو چاہیں کرالیں۔
بونیر، صوابی اور مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو ہونے والے میچ کا انہوں نے 17 تک انتظار کیا ہے، اس میچ میں بڑی بڑی وکتیں گریں گی، لاہور کے جعلی شئروں کا برا حال ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے پہلے ان پر الزام لگایا کہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے لیکن صدر زرداری اور مولانا صاحب کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو کسی سازش کی ضرورت نہیں، فضل الرحمان نے پہلے پرویز مشرف کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا میں پختونوں کا خون بہایا پھر آصف زرداری کے ساتھ مل کر انہوں نے وہیں کام کیا ، پہلے مولا نا فضل الرحمان کو ڈیزل کے نام سے پکارا جاتا تھا اب انہوں نے بہت سے دیگر کاموں سے بہت پیسے بنالئے ہیں ان ہی پیسوں کے بل بوتے پر ہمارے مقابلے پر آئے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان برسراقتدار آکر قادیانیوں کو مسلمان قرار دے گا لیکن مولانا صاحب سن لیں کہ وہ منافق نہیں۔ امریکی سفارت کار کی جانب سے ان کی حکومت کو بھیجی گئی رپورٹوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے انہیں پیشکش کی تھی کہ انہیں وزیر اعظم بنوادیں تو وہ ہر کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بھیڑ بکریاں نہیں، الیکشن میں پتا چلے گا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ عوام بہت سمجھدار ہوگئے ہیں انہیں کسی کے بارے میں کچھ کہنا نہیں پڑتا وہ خود ہی سمجھ جاتے ہیں، اسفندیار ولی خان سمیت ملک کے تمام حکمران امریکا کے غلام ہیں، نواز شریف کا دل تھوڑا کمزور ہے وہ مچھروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے امریکیوں کا کیسے کریں گے،ایک انٹرویو کے دوران نوازشریف سے پوچھا گیا کیا وہ امریکی ڈرون گرائیں گے تو انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ برسراقتدار آگئے تو سیکیورٹی اقدامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، پاک فضائیہ کو ملک کی حدود میں داخل ہونے والے امریکی ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا حکم دے دیں گے۔