طلال بگٹی نے ڈیرہ بگٹی اورکوہلو میں الیکشن روکنے کی درخواست دائرکردی

خفیہ اداروں نے بلوچستان میں اپنی روش نہ بدلی تو حالات مزید خراب ہوں گے ،نوابزادہ طلال بگٹی

خفیہ اداروں نے بلوچستان میں اپنی روش نہ بدلی تو حالات مزید خراب ہوں گے ،نوابزادہ طلال بگٹی فوٹو: فائل

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے اضلاع میں الیکشن رکوانے کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔


نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے ڈھائی لاکھ سے زائد بگٹی قبیلے کے افراد آپریشن کے باعث سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آبا د ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود الیکشن سے قبل انہیں آبائی علاقوں میں آباد کرنے کےلئے اقدامات نہیں کیے گئے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ان حلقوں میں انتخابات بگٹی قبیلے کے افراد کی کی آبائی علاقوں میں واپسی تک روک دئیے جائیں ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوابزادہ طلال بگٹی نےکہا کہ اگر بگٹی قبیلے کے افراد کی ان کے آبائی علاقوں میں واپسی تک انتخابات ملتوی نہ کیے گئے تو لوگ مسلح ہونے پر مجبور ہوں گے اورخفیہ اداروں نے اپنی روش نہ بدلی تو حالات مزید خراب ہوں گے ۔
Load Next Story