انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مریم نوازنے عدالتی نوٹس وصول کرلیا

نوٹس وصول کر لیا ہے لیکن نہ تو میں اس حلقے سےئ امیدوار ہوں اور نہ ہی میں نے کوئی ریلی نکالی ،مریم نواز


ویب ڈیسک May 04, 2013
عدالت کو بتایا کو مسلم لیگ(ن) سے محبت کرنے والوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے اس لئے جہاں جاتی ہوں وہاں لوگ جمع ہوجاتے ہیں ،مریم نواز. فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور میاں مرغوب نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عدالت میں پیش ہوکر نوٹس وصول کر لیا ۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور میاں مرغوب احمد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس وصول کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرلاہور کے سامنے پیش ہوئے اور نوٹس وصول کیا ، واضح رہے انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے آج عدالت کے سامنے پیش ہونے کی آخری مہلت دی تھی۔

نوٹس وصول کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا میں نے نوٹس تو وصول کر لیا ہے لیکن نہ تو میں اس حلقےسے امیدوار ہوں اور نہ ہی میں نے کوئی ریلی نکالی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عدالت کو بتایا کہ حلقہ این اے 120 میاں نواز شریف کا حلقہ ہے اوریہاں ہمارے چاہنے والوں کی کثیرتعداد موجود ہے یہی وجہ ہے جب میں وہاں گئی تو کافی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں