چیمپینز ٹرافی کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان گوتم اور یووراج ڈراپ
شمی احمد، اشوک ڈینڈا، چیتیشور پجارا اور اجنکیا راہانے ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کےلئے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہیں کرسکے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ گوتم گھمبیر اور یووراج سنگھ ٹیم میں جگہ نہ بنا پائے۔
6 جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی چیمپئنزٹرافی کے لئے بھارتی ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کو سونپی گئی ہے ،میگا ایونٹ کےلئے عرفان پٹھان، دنیش کارتک اور روہت شرما آئی پی ایل میں شاندارکارکردگی کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ویرات کوہلی، شیکھردھاون، مرلی وجے، سریش رائنا، رویندر جدیجہ، ایشون، ونے کمار، اشانت شرما، امت مشرا، بھونیشورکمار اوراومیش یادوبھی فائنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان گوتم گمبیر اور یووراج سنگھ سمیت شمی احمد، اشوک ڈینڈا، چیتیشور پجارا اور اجنکیا راہانے ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کےلئے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہیں کرسکے۔
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں دنیا کی 8 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ، بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، ایونٹ میں دونوں روایتی حریفوں کا مقابلہ 15 جون کوبرمنگھم میں ہوگا۔