انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے نگراں وزیراطلاعات
انٹیلی جنس اداروں کوصوبوں کے ساتھ اطلاعات کے تبادلے کا مکینزم بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، عارف نظامی
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات عارف نظامی نے کہا کہ انتخابات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن 11 مئی کو ہر صورت الیکشن ہوں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ یتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کےلئے ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیاہے۔ وزیر اعظم نے انٹیلی جنس اداروں کوصوبوں کے ساتھ اطلاعات کے تبادلے کا مکینزم بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عام شہریوں کے پاس خبروں سے آگہی کےلئے انتہائی کم سہولیات میسر ہیں اس لئے وزیر اعظم نے عوام کی سہلوت کےلئے ریڈیو پاکستان کو صوبے میں ایک ٹرانسفارمر نصب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی موجودہ صورت حال اور انتخابات کے دوران جامع سیکیورٹی پلان پرغور کیا گیا، اجلاس کے دوران وزارت داخلہ نے آئندہ عام انتخابات کے لئے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے ہدایت کی کہ انتخابی مہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اس موقع پر تمام قومی رہنماؤں کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا جائے۔
اجلاس سے خطاب کے دوران نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے پرعزم ہیں۔ وہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ سیکیورٹی انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور امیدواروں کی حفاظت اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔