تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد مٹہ تھانہ حملہ کیس سے بری

صوفی محمد پر مٹہ میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے علاوہ بھی کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن کی سماعت جاری رہے گی۔


ویب ڈیسک May 04, 2013
صوفی محمد کالعدم تحریک طالبان سوات کے سربراہ مولوی فضل اللہ کے سسر بھی ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کو مٹہ تھانہ حملہ کیس سے بری کردیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پشاور جیل میں صوفی محمد کے خلاف کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے ثبوت نہ ملنے پر مولانا صوفی محمد کو بری کردیا۔ صوفی محمد پر سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے علاوہ بھی کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن کی سماعت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ صوفی محمد کالعدم تحریک طالبان سوات کے سربراہ مولوی فضل اللہ کے سسر بھی ہیں، 2009 میں حکومت نے مولوی فضل اللہ کو معاہدے کے تحت بری کیا تھا تاکہ مالاکنڈ ڈویژن میں امن قائم ہوسکے تاہم شدت پسندوں کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی اور حکومتی رٹ چیلنج کئے جانے پر یہ معاہدہ نہ چل سکا اورمولوی فضل اللہ افغانستان بھاگ گیا جہاں سے وہ اپنے کارندوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں