نکھٹو اور غیر ذمہ دار قسم کی لڑکی ہوں سوہاسی
" ڈانس ریالٹی شوز میں شریک ہونے کی خواہش رکھتی ہوں جب کہ فلم نگری...
ISLAMABAD:
ٹیلی ویژن اور ساؤتھ انڈین فلموں کی باکمال اداکارہ سوہاسی گوردیا دھامی ایک کام یاب ماڈل بھی ہے۔ چھوٹی اسکرین کے ناظرین کا دل جیتنے کے ساتھ ساتھ اس نے اپنی عمدہ پرفارمینس سے ٹیلی ورلڈ کے کرتا دھرتاؤں کی توجہ بھی حاصل کی۔
ان دنوں وہ زی ٹی وی پر ''یہاں میں گھر گھر کھیلی'' میں ''سورن ابھا'' کا کردار نبھا رہی ہے اور ساتھ ساتھ سونی ٹی وی کے شو ''کہانی کامیڈی سرکس کی'' میں بھی ناظرین کے سامنے پرفارمینس دی۔ اس اداکارہ کی نجی زندگی اور کیریر سے متعلق یہ مضمون آپ کی دل چسپی کے لیے پیش ہے۔
سوہاسی بہ طور آرٹسٹ کئی شعبوں میں سرگرم ہے۔ وہ اداکارہ ہی نہیں بلکہ کلاسیکل ڈانسر اور گائیک بھی ہے۔ فن کی دنیا میں وہ اپنے مقام اور مرتبے کو اپنی ماں کے نام کرتی ہے جو ہندوستان میں تھیٹر کی منجھی ہوئی اداکارہ کے طور پر شہرت رکھتی ہیں۔ وہ بچپن میں اپنی ماں کے ساتھ تھیٹر جاتی اور وہاں اسے کئی باصلاحیت اور بڑے آرٹسٹوں کی پرفارمینس دیکھنے کا موقع ملتا۔ اس طرح سوہاسی کو ایکٹنگ کرنے کا شوق پیدا ہوا جب کہ وہ ڈانس اور گائیکی کی طرف بھی آنکلی۔ اس نے ٹیلی ویژن پر پہلی مرتبہ سیریل ''انترکشا'' میں کام کیا۔ ٹی وی چینل اسٹار پلس کا یہ شو اپنے وقت کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس شو نے نئی اداکارہ کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا جس کے بعد اسے ڈراما سیریل ''ایک چابی ہے پڑوس میں'' اپنے کیریر کا ایک اور اہم رول ملا۔ اس کام یابی کے بعد اسے ساؤتھ فلموں میں رولز آفر ہوئے اور وہ اپنی صلاحیتوں کے بل پر آگے بڑھتی گئی۔ اسی دوران ماڈلنگ کا میدان اس کی توجہ کا مرکز بنا یہاں بھی وہ کام یاب رہی۔
سیریل ''یہاں میں گھر گھر کھیلی'' میں وہ بہ طور ''سورن ابھا'' بہترین پرفارمینس دے رہی ہے۔ یہ لڑکی پرساد فیملی میں بیاہی گئی ہے اور ایک وفا شعار بیوی ہونے کے ساتھ خدمت گزار بہو بھی ہے۔ یہ اپنے شوہر پر جان چھڑکتی ہے اور اس کی خوشی کی خاطر کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک کامیڈی پروگرام کا حصہ بھی ہے جو سونی ٹی وی پر ہر ہفتے اور اتوار کی شب ناظرین کی تفریح کا سامان کر رہا ہے، لیکن کہا جارہا ہے کہ وہ اس پروگرام سے الگ ہو رہی ہے۔
اداکارہ نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ ایک لاابالی اور بہت حد تک غیر ذمہ دار قسم کی لڑکی ہے جب کہ اسے نکھٹو بھی کہا جاتا ہے۔ ''میں اپنے والدین کی پہلی اولاد ہوں اور ان کے لاڈ پیار نے مجھے بگاڑ دیا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ میں ان کی نافرمان ہوں، لیکن اپنی زندگی سے متعلق ہر فیصلہ میں خود کرتی ہوں اور مجھے ہر معاملے میں آزادی پسند ہے۔'' بہ قول اداکارہ وہ اپنا زمانہ طالب علمی کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ اس کا کہنا ہے کہ اسکول اور کالج کی زندگی ایک سنہری یاد بن کر اس کے دل میں محفوظ ہے۔ اس زمانے میں وہ ایک شرارتی طالب علم مانی جاتی تھی۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ اپنی شرارتوں سے اس نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ وہ مزید بتاتی ہے، ''میں ہمیشہ خوش رہنے والی لڑکی ہوں۔ مجھے غصہ آتا ہے، لیکن بہت کم۔ کھانا وقت پر نہ دیا جائے تو میں بگڑ جاتی ہوں۔ اس کے علاوہ میری کوئی چیز اپنی جگہ پر نہ ملے تو مجھے غصہ آجاتا ہے۔'' چاکلیٹس اور سویٹ ڈشز اداکارہ کی کم زوری ہیں جب کہ کھانے میں چائنیز پسند کرتی ہے۔
شوبزنس کی چکاچوند میں اداکارہ اپنا نام بنا چکی ہے اور اسے ایک باصلاحیت فن کارہ کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے۔ تاہم وہ خود کو طفلِ مکتب بتاتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ابھی وہ اداکاری اور ڈانس کے رموز سیکھ رہی ہے اور اپنی پہچان بنانا چاہتی ہے۔ اداکارہ نے مستقبل میں اپنے ارادوں کا اظہار اس طرح کیا، ''میں ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ ڈانس ریالٹی شوز میں شریک ہونے کی خواہش رکھتی ہوں جب کہ فلم نگری سے بلاوا آنے پر انکار نہیں کروں گی۔''