KARACHI:
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات پریزائیڈنگ افسران کو 3 روز کے لئے مجسٹریٹ درجہ اول کے برابر اختیارات تفویض کردیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں امن و امان اور انتخابی عمل کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے تمام پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں، ان اختیارات کے تحت پریزائیڈنگ افسران 10 سے 12 مئی تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں انتخابی عمل کو متاثر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرسکیں گے۔