سہ ملکی سیریز آسٹریلیا نے زمبابوے کو ایک بار پھر شکست دیدی

فائنل اتوار کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔


Sports Desk July 06, 2018
فائنل اتوار کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

LONDON: سہ ملکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو آخری میچ میں بھی 5 وکٹ سے شکست دیدی جب کہ فائنل اتوار کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جلد وکٹیں گنوانے کے بعد سولومن مائر کی ففٹی کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، پیٹر مور نے 30 جب کہ ہیملٹن مساکیڈزا اور والر نے 13،13 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اینڈریو ٹائی نے 3، سٹین لیک اور رچرڈسن نے 2،2 جب کہ ولڈرمت ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے ہدف ایک گیند قبل 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا، گلین میکسویل نے 56 اور ٹریوس ہیڈ نے 41 رنز کی اننگز کھیلیں۔ اینڈریو ٹائی مین آف دی میچ قرار پائے۔ ایونٹ کا فائنل اتوار 8 جولائی کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں