وزیراعظم نے بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی ٹرانسفرپالیسی کی منظوری دے دی

بلوچستان میں تین سال کی مدت پوری نہ کرنے والوں کو دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک August 12, 2012
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف۔ فوٹو:ایکسپریس

MIRANSHAH: وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بلوچستان میں ڈی ایم جی ،پی ایس پی اور پی اے ایس افسران کے لئے نئی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ان کا کاکہنا ہے کہ نئی پالیسی سے امن کےقیام میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نےنئی پالیسی کی منظوری دورہ بلوچستان کے دوران صوبائی حکومت کی مشاورت کے بعد دی ہے،جس کےتحت بلوچستان کا ڈومیسائل رکھنے والوں کوباہر تین سال کی مدت پوری ہونے پر واپس صوبےمیں تعینات کیاجائے گا ۔ تمام افسران جو اپنے ڈومیسائل سے باہر کسی صوبے میں تعینات رہے، ان کو بھی بلوچستان میں تعینات کیاجائے گا۔

بلوچستان میں تین سال کی مدت پوری نہ کرنے والوں کو دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے" قانون نافذ کرنے والے اداروں میں قابل افراد کو بلوچستان میں تعینات کیاجائے گا"۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں