11 مئی محض الیکشن نہیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے نواز شریف

ہم نے پہلے بھی پاکستان کو بدلا ہے مستقبل میں بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا،نواز شریف


ویب ڈیسک May 04, 2013
ملک میں غربت، مہنگائی اور بےروزگاری عروج پر ہے اور پاکستان کوتباہ و برباد کردیا گیا ہے، نواز شریف ۔ فوٹو: ایکسپریس

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ 11 مئی کو محض الیکشن نہیں پاکستان کی تقدیر کا دن ہے، قوم کاغذ کی ایک پرچی پر ٹھپہ نہیں لگائے گی بلکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔

منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران نوازشریف نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کا برا حال کردیا ہے، ملک میں غربت، مہنگائی اور بےروزگاری عروج پر ہے،پاکستان کوتباہ و برباد کردیا گیا ہے لیکن اشتہار کارناموں کے چلائے جارہے ہیں، عوام ان اشتہارات کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ہمیں پہلے ہی دن سے کام کرنا ہوگا، ہم نے پہلے بھی پاکستان کو بدلا ہے مستقبل میں بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ نوجوان ان کی اصل طاقت ہیں، انہیں اقتدار ملا تو وہ نوجوانوں سے لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور بےروزگاری کے خاتمے سمیت اور بھی بڑے کام لیں گے۔ علم و ہنر رکھنے والے نوجوانوں کی درخواستوں پر انہیں ان کے گھر کی دہلیز پر قرض ملیں گے جس سے ملک میں بےروزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں