سنی لیون کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کا ٹریلر جاری

سنی لیون کی بائیو گرافی میں ان کی زندگی کے تمام اہم پہلوؤں کو دکھایا جائے گا۔


ویب ڈیسک July 06, 2018
سنی لیون کی بائیو گرافی میں ان کی زندگی کے تمام اہم پہلوؤں کو دکھایا جائے گا۔

لاہور: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کی بائیو گرافی پر مبنی ویب سیریز کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون اپنی بے باک اداکاری کی وجہ سے ایک الگ پہچان رکھتی ہیں، وہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں آئٹم سانگ بھی کرچکی ہیں، اب ان کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز '' کرن جیت کور(دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیون)'' کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سنی لیون ماضی یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون کی بائیو گرافی میں ان کے ماضی سے متعلق جدوجہد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کی پہلے کی زندگی کیسی تھی۔ انہوں نے سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور پھر وہ کینیڈا سے بھارت کیوں منتقل ہوئیں اور اس دوران انہیں کن مسائل سے گزرنا پڑا اور کیسے انہیں بالی ووڈ کی چکا چوند دنیا میں قدم رکھنے کا سنہری موقع ملا اور اس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :سنی نے جونیئر سنی لیون متعارف کرادی

ادیتیا دت کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز کی شروعات میں سنی لیون کے بچپن کے کردار میں ریزہ سوجانی دکھائی دیں گی جس کے بعد سنی لیون خود اپنا کردار نبھائیں گی۔ اس کے علاوہ ان کے ہمراہ راج ارجن، کرم ویر لامبا، جاست آنند، گروشا کپور، وانوش پردھان اور مارک بکنر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔