نواز شریف جیل گئے تو ن لیگ کو ہمدردی میں زیادہ ووٹ ملیں گے عالمی میڈیا

نواز شریف جیل چلے گئے تو ہمدردری میں ن لیگ کو زیادہ ووٹ ملیں گے، عالمی میڈیا


July 06, 2018
نواز شریف جیل چلے گئے تو ہمدردری میں ن لیگ کو زیادہ ووٹ ملیں گے، عالمی میڈیا (فوٹو: فائل)

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل بھیجنے کے عدالتی فیصلے کو دنیا بھر کے میڈیا نے نمایاں کوریج دی ہے عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف وطن واپس آکر جیل چلے گئے تو ن لیگ کو ہمدردی میں زیادہ ووٹ ملیں گے۔

دی گارجین



برطانوی اخبار دی گارجین نے سزا کے فیصلے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عدالتی فیصلے کے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے، نواز شریف اگر وطن واپس آکر گرفتار ہوگئے تو ہمدردی کی صورت میں انہیں ووٹ زیادہ ملنے کا امکان ہے جب کہ اگر وہ وطن واپس نہ آئے اور جیسا کہ وہ انتخابی مہم بھی نہیں چلا پارہے تو ان کی پارٹی کا ووٹ بینک مزید کم ہوسکتا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل



وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی خبر میں سرخی جمائی کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم بدعنوانی میں ملوث پائے گئے، ان کی سزا انتخابات پر براہ راست اثر انداز ہوگی۔

نیویارک ٹائمز



نیویارک ٹائمز نے خبر کی سرخی 'سابق پاکستانی وزیر اعظم، نواز شریف کو بدعنوانی پر جیل کی سزا' دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم متاثر ہوگی۔ مزید براں نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے فوج کے انتخابات اور میڈیا پر اثر انداز ہونے کے الزامات کا بھی تذکرہ کیا ہے۔

بی بی سی



بی بی سی نے سزا کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب نظریں نواز شریف کے اگلے اقدام پر لگی ہوئی ہیں اگر وہ وطن واپس آکر جیل چلے جاتے ہیں تو ان کا یہ عمل ن لیگ کی انتخابی مہم کو متحرک کرنے کا باعث بنے گا اور انہیں ہمدردری کی صورت میں ووٹ پڑسکتے ہیں۔

سی این این



سی این این نے اپنی خبر میں کہا ہے کہ نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں شامل نہیں تاہم ان کے تینوں بچوں کے نام پاناما پیپرز کی آف شور کمپنیوں میں سامنے آئے ہیں۔ عدالت نے بدعنوانی پر پہلے نواز شریف کو نااہل قرار دیا اور اب لندن کی ایون فیلڈ پراپرٹی کے مقدمے میں انہیں اور ان کی بیٹی کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

الجزیرہ

aljazeera news

الجزیرہ نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ نواز شریف اور ان کی جماعت کے دیگر رہنما بدعنوانی کے مقدمات کا الزام ایک نادیدہ قوت پر عائد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ملک کی طاقت ور اسٹیبلشمنٹ انہیں اقتدار سے باہر کرنا چاہتی ہے کیوں کہ انہوں نے اسٹیبشلمنٹ کے سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے تسلط کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ اس ضمن میں الجزیرہ مزید لکھتا ہے کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان کی آزادی کے بعد سے 70 برس کی حکومت میں فوج کا نصف حصہ ہے۔

عرب نیوز

arab news

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں