بھارتی ہدایت کار کی کپل شرما کی زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی

فلم’’سنجو‘‘ سے بہت متاثر ہوا اور سوچا کہ کپل شرما کی بھی بائیو گرافی بننی چاہیے، فلم ساز ونود تیواری


ویب ڈیسک July 06, 2018
فلم’’سنجو‘‘ سے بہت متاثر ہوا اور سوچا کہ کپل شرما کی بھی بائیو گرافی بننی چاہیے، فلم ساز ونود تیواری

ISLAMABAD: بالی ووڈ کے نئے فلم ساز ونود تیواری نے بھارتی کامیڈین کپل شرما کی زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ میں ان دنوں معروف اداکاروں کی بائیو گرافی پر فلمیں بنائی جارہی ہیں اور حال ہی میں ادکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ''سنجو'' کے ہر طرف چرچے ہیں جس نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں جب کہ اس فلم میں رنبیر کپور کی تہلکہ خیز اداکاری کو بھی بے حد پسند کیا گیا کیوں کہ رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا تاہم اب ہدایت کار ونود نے بھی معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں :کپل شرما پر قسمت کی دیوی پھر سے مہربان

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار ونود تیواری کامیڈین کرشنا ابھیشیک کے ساتھ اپنی پہلی فلم '' تیری بھابھی ہے پاگل'' بنا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فلم''سنجو'' دیکھ کر میں اس فلم سے بہت متاثر ہوا اور سوچا کہ میں بھی معروف کامیڈین کپل شرما کی بائیو گرافی پر ایک فلم بناؤں کیوں کہ ان کی حقیقی زندگی بھی بہت دلچسپ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کپل شرما کو وزن بڑھنے کے باعث پہچاننا مشکل

فلم ساز سے پوچھا گیا کہ کپل شرما کی بائیو گرافی کا کردار کون نبھائے گا جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئےکہا کہ اگر کپل شرما خود اپنا کردار ادا کرنے پر رضامند ہوتے ہیں تو یہ اچھا ہے کیوں کہ میں خود ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، نہیں تو کرشنا ابھیشیک اس بائیو گرافی کے لئے بہترین انتخاب ہوں گے کیوں کہ یہ دونوں اداکار اس کردار کو بخوبی نبھا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔