ایم کیو ایم کا کل سندھ بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان

تاجر، ٹرانسپورٹرز اور عوام کل کاروبار زندگی معطل رکھیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی اپیل


ویب ڈیسک May 04, 2013
تاجر، ٹرانسپورٹرز اور عوام کل کاروبار زندگی معطل رکھیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی اپیل فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں ایک بار پھر سے انتخابی دفتر کو دھماکوں سے نشانہ بنائے جانے کے خلاف کل سندھ بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں سندھ بھر کے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کل وہ کاروبار زندگی معطل کرکے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کے خلاف ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کرکے اپنا اتحاد ثابت کریں۔

واضح رہے کہ آج عزیزآباد نمبر 8 میں ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر کے قریب یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں ميں 3 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں