شریف فیملی کو فیصلے میں کرپشن الزامات سے کلین چٹ

سزا ذرائع سے زائدآمدن رکھنے کے تحت ملی،بیانیہ کوتقویت ملے گی


Irshad Ansari July 07, 2018
پریس کانفرنس میں باڈی لینگوئج سے لگتاہے موقف سے ہٹنے پرتیارنہیں۔ فوٹو : فائل

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے شریف خاندان کوکرپشن ،بے ایمانی اور غیرقانونی ذرائع سے جائیداد واثاثے بنانے کے الزامات سے کلین چٹ دے دی گئی ہے تاہم نوازشریف،انکی صاحبزادی مریم نواز اور دامادکیپٹن صفدرکو دی جانی والی ایک سال سے 10 سال تک کی قید سمیت بھاری جرمانے کی سزائیں۔

ذرائع سے زائد آمدنی رکھنے کی شق کے تحت دی گئی ہیں۔احتساب عدالت کے فیصلے میں سخت سزاؤںکے باوجود نوازشریف اور مریم نوازکے بیانیہ کو مزید تقویت ملی ہے اور سخت عدالتی فیصلے کے باوجود نوازشریف کی وطن واپسی کے اعلان سے ان کے ووٹرزکو ایک نئی طاقت ملے گی اور ان کا سیاسی گراف بڑھے گا تاہم وطن واپسی میں تاخیر آئندہ انتخابات کے لیے ن لیگ کے لیے بڑے سیاسی نقصان کا باعث بنے گی، یہی وجہ ہے کہ بعض حلقوں میں الیکشن سے 18 دن پہلے اس فیصلے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے اورمیاں نوازشریف نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔

نواز شریف نے وطن واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سزائیں میری جدوجہدکا راستہ نہیں روک سکتیں اور میں جیل میں بھی اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ لندن میں اپنی صاحبزادی مریم نوازکے ہمراہ پریس کانفرنس میں نوازشریف کی باڈی لینگوئج سے بھی واضح ہورہا تھا کہ وہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔