پانی پوری فروخت کرنے والے جسوال بھارتی انڈر19کرکٹ ٹیم میں شامل
کرکٹ میں نام کمانے کی دھن میں ممبئی آنے والے نوجوان کرکٹر کو مسلم یونائیٹڈ کلب کے ٹینٹ میں راتیں گزارنا پڑیں۔
یشاسوی جسوال کو سخت محنت کا صلہ ملنے والا ہے، وہ دورئہ سری لنکا کیلیے انڈر19 ٹیم میں شامل ہیں۔
17 سالہ بیٹسمین نے چھوٹی عمر میں بڑی بڑی مشکلات کا سامنا کرلیا، کرکٹ میں نام کمانے کی دھن میں ممبئی آنے والے نوجوان کرکٹر کو مسلم یونائیٹڈ کلب کے ٹینٹ میں راتیں گزارنا پڑیں، اس سے قبل وہ دودھ کی دکان پر سوتے تھے لیکن انھیں وہاں سے بیدخل ہونا پڑا۔
بچپن میں والد کا ہاتھ بٹانے کیلیے انھوں نے پانی پوری بیچی اور بھوکے بھی رہے لیکن کھیل سے لگن کبھی کم نہیں ہوئی ، زندگی کے مصائب نے ان کے حوصلوں کو چٹان کی مانند کردیا، یہی خوبی اب کرکٹ میدانوں میں کامیابی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔