ومبلڈن کبوتروں کو بھگانے والے باز ’روفس‘ کی ذمہ داری بڑھ جائیگی

باز کو سنبھالنے والی ایموجین ڈیویس نے میڈیا کو بتایا کہ کئی مقامات پر اب بھی کبوتر آکر پڑائو ڈالتے ہیں۔


Sports Desk July 07, 2018
باز کو سنبھالنے والی ایموجین ڈیویس نے میڈیا کو بتایا کہ کئی مقامات پر اب بھی کبوتر آکر پڑائو ڈالتے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

آل انگلینڈ کلب ٹینس انتظامیہ نے ومبلڈن کے دوران کبوتروں کو دور بھگانے کیلیے ' روفس ' نامی باز رکھا ہوا ہے۔

کلب کی انتظامیہ نے کورٹ ون پر نئی چھت نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا جو آئندہ برس سے فعال ہوگی، باز کو سنبھالنے والی ایموجین ڈیویس نے میڈیا کو بتایا کہ کئی مقامات پر اب بھی کبوتر آکر پڑائو ڈالتے ہیں، روفس کو وہاں لے جایا جائے گا، ایسے میں اس کی ذمے داری دگنی ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ آئندہ برس جب مکمل چھت فعال ہوگی تو ممکنہ طور پر ہمیں 2 باز درکار ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں