فیفا چیف نے غار میں پھنسے تھائی فٹبالرز کو ورلڈ کپ میں مدعو کرلیا
ٹیم بروقت نکل آئی تو انھیں ورلڈ کپ فائنل دکھانے کیلیے 15 جولائی کو ماسکو پہنچایا جائے گا۔
فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے غارمیں پھنسی ہوئی بچوں کی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ میں مدعو کرلیا۔
گیانی انفانٹینو نے یہ بیان میگا ایونٹ میں شامل ٹاپ پلیئرز کی حمایت سے جاری کیا، فیفا چیف نے امید ظاہر کی کہ غار میں پھنسے ہوئے فٹبالرز کو جلد باہر نکال لیا جائے گا۔
ٹیم2 ہفتوں سے سیلابی پانے غار میں داخل ہونے کی وجہ وہاں پھنس گئی ہے،اگر وہ بروقت نکل آئی تو پھر انھیں ورلڈ کپ فائنل دکھانے کیلیے 15 جولائی کو ماسکو پہنچایا جائے گا جہاں وہ تمام فیفا کے مہمان بنیں گے۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں مقامی اور عالمی غوطہ خورٹیمیں مصیبت کا شکار ان افراد کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔