اسمگلنگ کی کوشش ناکام ایک کروڑ کا سامان برآمد 4 ملزمان گرفتار

فورٹ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ ملزم عابد راجپوت کو بھاری مقدار میں مضر صحت مین پوری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


Numainda Express July 07, 2018
فورٹ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ ملزم عابد راجپوت کو بھاری مقدار میں مضر صحت مین پوری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ فوٹو: ایکسپریس

حیدرآباد پولیس نے2اسمگلروں سمیت4 ملزمان کو گرفتارکرکے غیرملکی بادام، زیرے اور چھالیہ سے بھری167 بوریاں، ٹرک، منشیات اوراسلحہ قبضے میں لے لیا، دوملزمان سے ملی مسروقہ رقم مالکان کے حوالے کردی گئی۔

قائم مقام ایس پی سٹی زاہدہ پروین نے تھانہ مارکیٹ ایڈیشنل ایس ایچ او شاہد راؤ کے ہمراہ پریس پریفنگ میں بتایاکہ مارکیٹ پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان رحمت اﷲ اورنعمت اﷲ کو ٹرک سمیت گرفتارکرلیا۔ ٹرک میں اسمگل شدہ100 بوری چھالیہ، 8 بوریایرانی بادم اور60 بوری زیرہ تھا ۔ گرفتاردونوں ملزمان بین الصوبائی اسمگلر ہیں۔

برآمدہ اشیا کی مالیت ایک کروڑ سے زاید ہے۔فورٹ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ ملزم عابد راجپوت کو بھاری مقدار میں مضر صحت مین پوری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ راہوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹنڈوجام پولیس کو مطلوب ملزم بلال راجپوت کو گرفتارکرلیا ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں