تعلیمی اداروں کو بھی ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ بنانے پر غور

10 ہزار روپے فیس ادا کرنے والے طالب علموں پر5 تا10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائدکرنے کی تجویز، تعلیمی ادارے کٹوتی کرکے۔۔۔


Irshad Ansari May 05, 2013
طلبا و طالبات کے والدین ٹیکس گوشواروں میں مجوزہ ٹیکس کو ایڈجسٹ کرا سکیں گے، تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے، حتمی منظوری بجٹ میں دی جائیگی، ذرائع فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے آئندہ مالی سال 2013-14 کے وفاقی بجٹ میں طلبا و طالبات کی طرف سے بڑے اسکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے 10ہزار روپے سے زائد فیس کی ادائیگی پر 5 سے 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2013-14 کے وفاقی بجٹ میں طلبا و طالبات کی طرف سے بڑے اسکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے 10 ہزار روپے سے زائد فیس کی ادائیگی پر 5 سے 10 فیصد قابل ایڈجسٹ ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا جائے اور یہ ٹیکس طلبا و طالبات کی طرف سے جمع کرائی جانے والی فیسوں پر متعلقہ اسکول، کالجز، یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے کٹوتی کرکے ایف بی آر کو جمع کرائیں گے۔



جن طلبا و طالبات کی فیسوں سے یہ ٹیکس کٹوتی کی جائے گی ان طلبا و طالبات کے والدین اپنی ٹیکس ریٹرنز میں اس ٹیکس کو ایڈجسٹ کراسکیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم حتمی منظوری بجٹ میں دی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں