فیصل آباد میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے داماد ہلاک

حارث چار بچوں کا باپ تھا اور روٹھی بیوی کو منانے سسرال گیا تھا جہاں سے اس کی لاش واپس آئی


ویب ڈیسک July 07, 2018
حارث چار بچوں کا باپ تھا اور روٹھی بیوی کو منانے سسرال گیا تھا جہاں سے اس کی لاش واپس آئی فوٹو:فائل

تھانہ رضا آباد کے علاقے میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے داماد جاں بحق ہوگیا۔

فیصل آباد کے علاقے خالد آباد کا رہائشی 32 سالہ حارث برتن فروخت کر کے گزر بسر کرتا تھا۔ حارث چار بچوں کا باپ تھا اور جمعہ کی رات ناراض بیوی کو منانے سسرال گیا جہاں اس کی تلخ کلامی ہوگئی۔

جھگڑے کے بعد سسرالیوں نے حارث کو رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ورثاء نے الزام لگایا کہ تشدد کے نتیجے میں حارث جاں بحق ہوگیا، جب کہ سسرالیوں نے مرنے پر لاش لاوارث قرار دے کر تھانہ رضا آباد پولیس کے حوالے کر دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں