عوام پتنگ پر مہر لگا کر جاگیرداروں کو مسترد کردیںرضا ہارون

صبر کے ساتھ جدوجہد کرنے والے آخر کار منزل پر پہنچ گئے، اجتماع سے خطاب.


Press Release May 05, 2013
صبر کے ساتھ جدوجہد کرنے والے آخر کار منزل پر پہنچ گئے، اجتماع سے خطاب. فوٹو: فائل

پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام نے جاگیر داروں اور وڈیروں کو مسترد کردیا ہے ۔

یہ بات ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے میرپوخاص میں پرہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقعے پر سند ھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج وحق پرست امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے226شبیر احمد قائم خانی اور حق پرست امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس64 ڈاکٹر ظفر کمالی نے بھی خطاب کیا۔

انھوں نے کہاکہ آج پاکستان بھرسے حق پرست نمائندے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد پتنگ پر مہر لگا کر جاگیرداروں اور وڈیروں کو مسترد کردیں اور اپنے جیسے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوانوں میں پہنچا کر عوام کو با اختیار بنائیں۔انھوں نے مزید کہا حق پرستی کی جدوجہد میں جن قوموں یا افراد نے اپنے رہبر ورہنما پربھر پور اعتماد اور یقین کیا اور اپنی تحریک کے نظریات کو پھیلانے کے لیے صبر و استقامت کے ساتھ جدوجہد کرتے رہے۔



انھیں کسی بھی قسم کی تکلیف یا مشکلات حق پرستی کی راہ سے ہٹا نہ سکیں اور آخر کار منزل نے انکے قدم چومے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے معاشرے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بھانپتے ہوئے اس صورتحال کے اصل ذمے دار جاگیر داروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا کیونکہ انہی جاگیرداروں اوروڈیروں نے ملک میں کرپٹ اور موروثی سیاست کو جنم دیا جسکی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کے عام آدمی کے لئے ایوانوں میں پہنچنا ایک خواب بن گیا تھا، لیکن الطاف حسین نے اپنی ولولہ انگیز قیادت اور سچائی کی طاقت سے وہ کام کردکھایا جو کبھی ناممکن سمجھا جاتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں