تعلیمصحت پانی کی فراہمی ترجیحات ہیں شرجیل میمن

عوام طالبان کے حامیوں کو عبرتناک شکست دینگے،امیدوار پی ایس50،اجتماع سے خطاب.


Nama Nigar May 05, 2013
عوام طالبان کے حامیوں کو عبرتناک شکست دینگے، امیدوار پی ایس50،اجتماع سے خطاب. فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورپی ایس50سے امیدوار شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نوازشریف بارود کے زور پر عوامی مینڈیٹ چرانا چاہتے ہیں ملک کے باشعور عوام 11مئی کو طالبان حامیوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو جام میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کامیابی کے بعد ایسا کام کروں گا جسے لوگ مرنے کے بعد بھی یاد رکھیں گے علاقے میں میری3ترجیحات پینے کا صاف پانی،صحت اور تعلیم ہے۔اچھا معاشرہ قائم کرنے کے لیے ہمیں تعلیم کو عام کرنا ہوگا۔



اس موقع پر ان اے221سے امیدوار امیر علی شاہ جاموٹ،سابق ایم پی اے پیر امجد حسین شاہ جیلانی،میر شیر محمد ٹالپر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں