سپر اسٹار دلیپ کمار میرے آئیڈیل ہیں امیتابھ بچن

دلیپ کمار کی موجودگی میں کسی کے لیے سپر اسٹار کا لفظ استعمال کرنا دراصل اس لفظ کی توہین ہے، امیتابھ بچن


Net News May 05, 2013
دلیپ کمار کی موجودگی میں کسی کے لیے سپر اسٹار کا لفظ استعمال کرنا دراصل اس لفظ کی توہین ہے، امیتابھ بچن فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ سپر اسٹار دلیپ کمار میرے آئیڈیل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دلیپ کمار ہی اصل سپر اسٹار ہیں اور ان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ان کی موجودگی میں کسی کے لیے سپر اسٹار کا لفظ استعمال کرنا دراصل اس لفظ کی توہین ہے۔ انھوں نے دلیپ کمار کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی اور فن آنیوالے تمام فنکاروں کے لیے مشعل راہ ہے۔ دلیپ کمار کی اداکاری زندہ ہے اور وہ امر ہوچکے ہیں، ان کی پرفارمنس کے سبھی دلدادہ ہیں۔ امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ دلیپ کمار کی اداکاری نئے فنکاروں کے لیے ادارہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمارے سب کے لیے ان کا کام اکیڈمی کا درجہ رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں