امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باوجود انتخابی سرگرمیاں جاریف

دہشت گردوں نے پیپلز پارٹی،متحدہ قومی موومنٹ اور اے این پی کو نشانہ بنایا ہواہے.


Staff Reporter May 05, 2013
ووٹر کارڈزکی تیاری شروع،گھرگھرووٹرزسے رابطوں میں تیزی،سیاسی کارکنان پرعزم. فوٹو : فائل

کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال،سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاترکے باہر اور کارنرز میٹنگوں میں دھماکوں اور ایک امیدوار کی ٹارگٹ کلنگ کے باوجود شہر میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تاہم ان سرگرمیوں میں ماضی کے مقابلے میں روایتی گہما گہمی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے جبکہ عام انتخابات کے انعقاد میں صرف6 روز باقی رہ گئے ہیں، بیشتر جماعتوں کے امیدوار اپنی انتخابی مہم کے دوران گھر گھر جاکر ووٹرز سے رابطے کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے چھوٹے سائز کے انتخابی پمفلٹ بڑی تعداد میں چھپوا لیے ہیں اور ان پمفلٹس کو گھر گھر تقسیم کیا جارہا ہے۔



پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اورعوامی نیشنل پارٹی کو سیکیورٹی کے شدید خدشات لاحق ہیں اور ان جماعتوں کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ان جماعتوں کی انتخابی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، اس صورتحال کے باوجود ان جماعتوں سمیت دیگر جماعتیں بھی اپنی انتخابی مہم مختلف انداز میں چلا رہی ہیں ،مختلف جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو ان کے پولنگ اسٹیشنزسے آگاہی فراہم کرنے کیلیے ووٹرز کارڈ کی تیاری کا کام بھی زور و شور سے شروع کردیا گیا ہے۔

انتخابات میں حصہ لینے والی بعض جماعتوں کے کارکنان نے اپنے اپنے امیدواروں کیلیے گھر گھر جاکر ووٹرزکارڈز تقسیم کرنا شروع کردیے ہیں۔ سیاسی کارکنان پرعزم ہیں،انتخابی امیدوار علاقائی سطح پر کیبل ، سوشل میڈیا اور موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اپنی انتخابی مہم چلارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں