انگلینڈ نے سوئیڈن کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
فائنل فور میں انگلش ٹیم کے حریف کا تعین روس اور کروشیا کے میچ سے ہوگا۔
فٹبال ورلڈکپ 2018 کے تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
روس کے شہر سمارا میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ 2018 کے تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم کے لیے پہلا گول کھیل کے 30 ویں مٹ میں میگوئر نے کیا جب کہ ڈیل ایلیسٹر نے 59 ویں منٹ میں گیند کوجال کی راہ دکھا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی۔
انگلش گول کیپر پکفورڈ نے سوئیڈن کے 3 خطرناک حملے ناکام بنائے، فائنل فور میں انگلش ٹیم کے حریف کا تعین میزبان روس اور کروشیا کے میچ سے ہوگا۔