نیب پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی ن لیگ کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں شہباز شریف

نیب عدالت نے اس شخص کے خلاف فیصلہ دیا جس نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا تھا، صدر مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک July 07, 2018
نواز شریف کے خلاف فیصلے کو نہیں مانتا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی والے اکٹھے ہوگئے ہیں اور سیاسی مخالفین مل کر ہمارے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔

نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نیب عدالت نے اس کے خلاف فیصلہ دیا جس نےملک کو ایٹمی طاقت بنایا تھا میں نواز شریف کے خلاف فیصلے کو نہیں مانتا اور عوام کے سمندر نے آج یہاں جمع ہوکر اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے، مجھے امید ہےعوام شیر پر مہر لگا کر 25 جولائی کو نیب کے فیصلے کو دریا برد کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

پی ٹی آئی چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا وہ ملک کیا چلائیں گے، کیا عوام ملک کو الزام خان کے حوالے کریں گے؟ جس نے پشاور کو کھود ڈالا، عمران خان نے پختونخوا میں بجلی بنانے اور پورے پاکستان میں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن جھوٹا خان کہتا ہے 72 میگا واٹ بجلی پیدا کی اور ہم نے 11 ہزار میگا واٹ بجلی دی۔

صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عوام 25 جولائی کو شیر پر مہریں لگا کر مخالفین کی ضمانت ضبط کروا دیں گے، اس بار بھی جیت (ن) لیگ کی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں