نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ہم اپنی حکومت کی مدت کے دوران شہر کی صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے،علاؤ الدین مری


ویب ڈیسک July 07, 2018
اپنی مدت کے دوران شہر کی صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے،علاؤ الدین مری (فوٹو: فائل)

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری نے کوئٹہ شہر سمیت صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو جعلی ادویات اور اتائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران صوبائی وزرا سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کوئٹہ کی خوبصورتی، صفائی، تجاوزات کے خاتمے سمیت غیر معیاری اور جعلی ادویات کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی اپنے ذاتی مفاد کی خاطر شہر میں صحت و صفائی اور خوبصورتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

علاؤ الدین مری کا کہنا ہے کہ عوام کی جان سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی بالخصوص جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ہم اپنی حکومت کی مدت کے دوران شہر کی صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ کوئٹہ کے شہریوں کو جلد مثبت تبدیلی کا احساس ہو اور آنے والی حکومت بھی ان اقدامات کے تسلسل کو برقرار رکھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں