نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت نے یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا


ویب ڈیسک July 07, 2018
قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری، فوٹو: فائل

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے تک کمی کردی، پیٹرول 4 روپے 26 فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے ، مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 95 روپے 24 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 112 روپے 94 پیسے، مٹی کا تیل 83 روپے 96 پیسےاور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت نے یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 7 روپے 54 پیسے اضافے کے ساتھ 99 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں