روس کا خواب چکنا چور کروشیا سیمی فائنل میں انگلینڈ سے ٹکرائے گا
پنالٹی شوٹس میں کروشیا نے روس کو 4 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے چوتھے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے میزبان روس کوپنالٹی شوٹس پر 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
فٹبال ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور روس کا سامنا ہوا تو روس کے ڈینس نے 31 ویں منٹ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی ، لیکن روس یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور 39 ویں منٹ میں کروشیا کے اسٹرائیکر اینڈریج نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا یوں میچ اضافی ٹائم میں چلا گیا جہاں پھر دونوں نے ٹیموں نے ایک ایک گول کرکے اپنا اسکور 2-2 کردیا۔
میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی شوٹس ماری گئیں جس میں کروشیا نے روس کو 4 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
دریں اثنا اس سے قبل تیسری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو 2-0 سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔