مریم کو سزا کیخلاف حکم امتناع مل جائے گا نواز شریف کو نہیں ایس ایم ظفر

کیس اور جرم کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سزا درست دی گئی ہے، معروف قانون دان


خبر ایجنسی July 08, 2018
کیس اور جرم کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سزا درست دی گئی ہے، معروف قانون دان۔ فوٹو: سوشل میڈیا

معروف قانون دان ایس ایم ظفر نے کہا کہ ہے مریم کو سزا کیخلاف حکم امتناع مل جائے گا، نواز شریف کو نہیں۔

ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ نواز شریف کا جرم اور سزا بڑی ہے اس لئے حکم امتناع نہیں ملے گا، اگر سابق وزیر اعظم واپس نہیں آتے تو انھیں انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا جاسکتا ہے۔ فیصلے پر اپنے رد عمل میں انھوں نے کہا کہ کیس اور جرم کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سزا درست دی گئی ہے تاہم یقین ہے مریم نواز کو سزا کیخلاف حکم امتناع مل جائیگا مگر نواز شریف کا جرم اور سزا بڑی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں