برطانیہ نواز شریف کے خلاف تحقیقات کرے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

نوازشریف اورخاندان کوپناہ نہ دی جائے،کرپشن ثابت ہو توجائیداد ضبط کرلی جائے،عالمی تنظیم

اہم ٹیسٹ ہے کہ برطانوی حکومت کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن میں کتنی سنجیدہ ہے،ریچل۔ فوٹو:فائل

بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے لندن میں نواز شریف کی 4 جائیداد کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو محفوظ پناہ گاہ فراہم نہ کی جائے۔ برطانیہ یقینی بنائے کہ شریف خاندان لندن میں کرپشن سے بنائی گئی جائیداد کواستعمال نہ کرسکے۔ تنظیم نے کہا کہ اگر ثابت ہوگیا کہ جائیداد کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی ہیں تو ضبطی کی کارروائی کی جانی چاہیے۔


ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یوکے ایڈووکیسی کی سربراہ ریچل ڈیویزٹیکا نے کہا کہ یہ اہم ٹیسٹ ہے کہ برطانوی حکومت کرپشن کے پیسے کے خلاف کریک ڈاؤن میں کتنی سنجیدہ ہے۔ تنظیم نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ حکام برطانیہ میں ناجائز ذرائع سے بنائی گئی شریف خاندان کی دیگر ممکنہ جائیدادوکاپتہ چلانے کی کوشش بھی کریں گے۔

تنظیم نے اس سلسلے میں برطانیہ میں ہونے والی اس قانون سازی کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ جس میں یہ پابندی لگائی گئی ہے کہ برطانیہ میں جائیداد خریدتے وقت اصل مالکان کانام ظاہر کرنا ہوگا۔

 
Load Next Story