آئی پی ایل دہلی ڈیر ڈیولز80 رنز پر ڈھیر سن رائزرز کامیاب

اسٹین، پریرا اور سیمی نے 2،2 وکٹیں لیں، وقار یونس کی کوچنگ رنگ لانے لگی


Sports Desk May 05, 2013
آئی پی ایل: سن رائزرز حیدرآباد کے پیسر ڈیل اسٹین، سہواگ کیخلاف ناکام اپیل کررہے ہیں۔ فوٹو: بی سی سی آئی

آئی پی ایل میں دہلی ڈیرڈیولز کی ٹیم 80 رنزپر ڈھیر ہوگئی، سن رائزرز حیدرآباد نے81 رنز کا آسان ہدف صرف 13.5 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

شیکھر دھون کو22 رنز پر بوتھا نے ایل بی ڈبلیو کیا، اشیش ریڈی (5) کو اشیش نہرا نے جادھیو کی مدد سے قابو کیا، پارتھیو پٹیل نے مینڈس کی گیند پر اسٹمپڈ ہونے سے پہلے 14 رنز بنائے، کپتان کمارسنگاکارا (8) کو بوتھا نے یادیو کا کیچ بنایا۔



اس سے قبل دہلی کا کوئی بھی کھلاڑی 17 رنز سے آگے نہیں بڑھ سکا، انمکڈ چند کو 17 رنز پر ڈیل اسٹین نے بولڈ کیا، عرفان پٹھان 13 جبکہ مہیلا جے وردنے اور جیون مینڈس 11، 11 رنز بناکر ڈبل فیگر میں داخل ہونیوالے دیگر تین کھلاڑی تھے، ڈیل اسٹین، تشارا پریرا اور ڈیرن سیمی نے2،2 وکٹیں لیں، واضح رہے کہ سن رائزرز کے بولنگ کوچ سابق پاکستانی پیسر وقار یونس ہیں اور اب ان کی محنت رنگ لانے لگی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں