گوتم گمبھیر بدتمیزی کی انتہا کرتے ہوئے سینئر کھلاڑی راہول ڈریوڈ سے ہی الجھ پڑے

واقعہ راجستھان رائلزسے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزکی اننگز کے دوران پیش آیا۔

واقعہ راجستھان رائلزسے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزکی اننگز کے دوران پیش آیا۔ فوٹو: فائل

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان گوتم گمبھیر بدتمیزی کی انتہاکرتے ہوئے اپنے ملک کے انتہائی سینئر کھلاڑی راہول ڈریوڈ سے ہی الجھ پڑے۔


یہ واقعہ راجستھان رائلزسے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزکی اننگز کے دوران پیش آیا، جب اوپنر منوندرا بسلا کی بولر شین واٹسن سے تلخ کلامی ہوئی، کینگرو آل راؤنڈر نے انھیں گیند مارنے کی دھمکی بھی دی، اس دوران قریب میں موجود ڈریوڈ نے جب بسلا کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی تو انھوں نے جواب میں واٹسن کو سمجھانے کو کہا، اتنے میں دوسرے اینڈ پر موجود گمبھیر بھی وہاں پہنچ گئے اور تلخ کلامی شروع کردی۔

جب گمبھیر آؤٹ ہوئے تب بھی وہ ڈریوڈ کو کچھ کہتے ہوئے فیلڈ سے باہر آئے، جب مختلف حلقوں کی جانب سے ان پر شدید اعتراض سامنا آیا تو انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ڈریوڈ کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ نہیں ہوا، وہ میرے لیے بھی پورے ملک کی طرح انتہائی قابل احترام ہیں۔
Load Next Story