ایران گندم میں خودکفیل پیداوار 1 کروڑ ٹن سے تجاوز

ایران میں 2014 کے سروے کے مطابق زرعی زمین کا مجموعی رقبہ 1 کروڑ 64لاکھ 77 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے۔

ایران میں 2014 کے سروے کے مطابق زرعی زمین کا مجموعی رقبہ 1 کروڑ 64لاکھ 77 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے۔ فوٹو : فائل

ایران نے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں 1 کروڑ 2 لاکھ ٹن گندم پیداہوئی ہے جس کے بعد اب اس جنس کی درآمد کی ضرورت نہیں۔

ایران کے نائب وزیر زراعت عباس کشاورز نے ایران کے شمال مغربی علاقے ہشترود میں گندم کے کھیتوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ملک میں1 کروڑ2 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار ہوئی جس کے بعد ایران کو اب گندم کی درآمدات کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ہم جلد گندم برآمد کرنے والا ملک بن جائیں گے۔


اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کی خوشحالی صرف اجتماعی تعاون سے ممکن ہے اور اس سال کاشت کاروں، ماہرین اور زرعی محقیقین کے ساتھ مل کر گندم میں خود کفیل ہونے کا جشن منائیں گے۔

عباس کشاروز نے کہا کہ اب ہمیں گندم درآمد کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ خودانحصاری کی پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ ہم جلد گندم برآمد کرسکیں گے۔ ایران میں 2014 کے سروے کے مطابق زرعی زمین کا مجموعی رقبہ 1 کروڑ 64لاکھ 77 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے جس پر ہزاروں افراد زرعی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

 
Load Next Story