تنگ گلیوں سڑکوں پر پٹرول پمپ لگانے پر مکمل پابندی
اتھارٹی سے این اوسی،سائٹ پلان لازمی قرار،لائسنس کیلیے نظرثانی شدہ17شرائط عائد
ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلوزو کی جانب سے تنگ گلیوںاور شاہراہوں پرپٹرول پمپ کے لیے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلوزو کی جانب سے پٹرول پمپ کے لائسنس کے لیے نظر ثانی شدہ 17 نکاتی شرائط جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پمپ بنانے کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے این او سی اور سائٹ پلان کو لازمی قراردیا گیا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلوزو کی جانب سے تنگ گلیوںاور شاہراہوں پرپٹرول پمپ کے لیے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ ٹریفک جام سے بچا جا سکے۔
نظر ثانی شدہ شرائط کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنی اور لینڈ لیز ایگری منٹ کی مصدقہ کاپی، پٹرولیم رولز کے مطابق مجوزہ ایکیویپمنٹ انسٹالیشن کے 6 پلان جمع کرانے کی شر ط رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول پمپ سائٹ اس جگہ پر واقع ہو گی جہاں پر موٹرسٹ کواس کی زیا دہ سے زیادہ ضرورت ہو گی۔ پٹرول پمپ پلوں اور ٹرام وے لائنوں سے دور ہو گا۔ وہ پوائنٹ جہاں پر روڈکی دو اطراف ایک دوسرے سے ملتی ہیں وہاں سے پٹرول پمپ تقریبا 20میٹر فاصلے پر ہو گا جبکہ اپنی حدود سے 4میٹر اند ر ہو گا، پٹرول پمپ کی تمام سائٹس کا فرنٹیج 23 میٹر اور گہرائی 14میٹر ہو گی، پٹرول پمپ کی سائٹ پبلک بس پارکنگ کے علاقے سے 7 میٹر دور ہو گی، پٹرول پمپ کا اوریجنل این او سی متعلقہ ضلعی اتھارٹیزسے سائٹ پلان منظور شدہ ہو گا۔