سعودی عرب میں سوشل میڈیا کے ذریعے تارکین کوملازمتوں کے اشتہارات پرپابندی عائد

سعودیوں کو چھوڑ کر اردنیوں کو روزگار نہیں دیا جا سکتا، وزارت محنت


خبر ایجنسی July 08, 2018
سعودیوں کو چھوڑ کر اردنیوں کو روزگار نہیں دیا جا سکتا، وزارت محنت۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود نے ملک میں خالی آسامیوں پر سوشل میڈیا اشتہارات کے ذریعے تارکین کو ملازمت دینے پر پابندی عائد کر دی۔

وزارت محنت نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی ایک کمیونی کیشن کمپنی میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلیے اردن میں اشتہار جاری کیا گیا، یہ غیرقانونی عمل ہے، سعودی عرب میں ماہر سعودی کثیر تعداد میں موجود ہیں اور وہ ملازمت کے بجا طور پر حقدار ہیں۔ وزارت کے مطابق سعودیوں کو چھوڑ کر اردنیوں کو روزگار نہیں دیا جا سکتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں