کلے کورٹ ٹینسبوائز انڈر 14 ٹائٹل امن عتیق نے جیت لیا

انڈر18 فائنل میں ایم مدثر نے ارحم عتیق کو سخت مقابلے کے بعد زیر کیا.


Sports Reporter May 05, 2013
انڈر18 فائنل میں ایم مدثر نے ارحم عتیق کو سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

ISLAMABAD: صبح نو کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کا بوائز انڈر 14 ٹائٹل امن عتیق نے جیت لیا، فاتح کھلاڑی نے فیصلہ کن معرکے میں محمد مزمل کو شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی جونیئر رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر موجود امن عتیق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نمبر ون پلیئر کو پہلے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد7-6 سے ہرایا، دوسرے میں محمد مزمل مکمل طور پر آف کلر دکھائی دیے اور6-4 کی شکست سے دوچار ہوگئے۔



بوائز انڈر18 ایونٹ کے فائنل میں ایم مدثر نے ارحم عتیق کو سخت مقابلے کے بعد زیر کرتے ہوئے فتح حاصل کی، ارحم نے پہلا سیٹ 6-7 سے جیتا تاہم باقی میچ میں وہ مدثر کے سامنے بے بس نظر آئے اور6-4 ،6-1 سے شکست کھا بیٹھے۔یاد رہے کہ مدثر انڈر 14رنرز اپ اور ارحم عتیق ونر امن کے بڑے بھائی ہیں۔ مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل محمد عابد اور صبا عزیز کے نام رہا،جنھوں نے ردا خالد اور عثمان رفیق کو یکطرفہ مقابلے میں زیر کیا۔ مینز سنگلز کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کوکھیلا جائے گا، اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریںگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں