کلے کورٹ ٹینسبوائز انڈر 14 ٹائٹل امن عتیق نے جیت لیا
انڈر18 فائنل میں ایم مدثر نے ارحم عتیق کو سخت مقابلے کے بعد زیر کیا.
ISLAMABAD:
صبح نو کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کا بوائز انڈر 14 ٹائٹل امن عتیق نے جیت لیا، فاتح کھلاڑی نے فیصلہ کن معرکے میں محمد مزمل کو شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی جونیئر رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر موجود امن عتیق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نمبر ون پلیئر کو پہلے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد7-6 سے ہرایا، دوسرے میں محمد مزمل مکمل طور پر آف کلر دکھائی دیے اور6-4 کی شکست سے دوچار ہوگئے۔
بوائز انڈر18 ایونٹ کے فائنل میں ایم مدثر نے ارحم عتیق کو سخت مقابلے کے بعد زیر کرتے ہوئے فتح حاصل کی، ارحم نے پہلا سیٹ 6-7 سے جیتا تاہم باقی میچ میں وہ مدثر کے سامنے بے بس نظر آئے اور6-4 ،6-1 سے شکست کھا بیٹھے۔یاد رہے کہ مدثر انڈر 14رنرز اپ اور ارحم عتیق ونر امن کے بڑے بھائی ہیں۔ مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل محمد عابد اور صبا عزیز کے نام رہا،جنھوں نے ردا خالد اور عثمان رفیق کو یکطرفہ مقابلے میں زیر کیا۔ مینز سنگلز کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کوکھیلا جائے گا، اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریںگی۔