عمران خان اور شاہد خاقان عباسی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس

24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانے کی ہدایت، حکم عدولی پر قانونی کارروائی کا انتباہ


ویب ڈیسک July 08, 2018
24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانے کی ہدایت، حکم عدولی پر قانونی کارروائی کا انتباہ فوٹو:فائل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اشتہاری مہم میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور شاہد خاقان عباسی سمیت 13 امیدواروں کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے۔ دیگر امیدواروں میں اسد عمر، شکیل انجم، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، میاں اسلم، زبیر فاروق، چوہدری رضوان سیفی، راجہ خرم نواز، افضل کھوکھر، راجہ عمران اشرف، ڈاکٹر محمد امجد چوہدری اور سید سبت الحسن شاہ شامل ہیں۔

ضلعلی انتظامیہ نے ان افراد کو 24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹے میں اشتہارات نہ ہٹائے گئے تو قانونی کارروائی کیلئے کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ آفیسرز تعینات کیے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کی فوری رپورٹس جاری کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں