رواں ماہ مون سون بارش کا دوسرا مرحلہ متوقع ہے محکمہ موسمیات

اگلے ہفتے میں مون سون بارش کاکوئی امکان نہیں،ڈائریکٹر عبدالرشید

آج مطلع ابرآلود رہے گا، کئی علاقوں میں بوند باندی بھی ہوسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رواں ماہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں مون سون کی بارشوں کے دوسرے مرحلے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے شہر میں محکمہ موسمیات سے منسوب 10جولائی کو ہونے والی موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی نفی کی ہے ان کا کہناہے کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران مون سون کی بارشوں کا کوئی امکان موجود نہیں ہے ،جولائی کے وسط سے لے کر تیسرے ہفتے کے درمیان مون سون بارشوں کے دوسرے مرحلے (اسپیل)کا امکان دیکھ رہے ہیں مگر اس حوالے سے ٹھوس پیش گوئی سسٹم داخل ہونے کے 3 روز قبل ممکن ہوگی۔


عبدالرشید کے مطابق رواں سال بھی شہر میں بارشوں کے بہت زیادہ ہیوی سسٹم کی توقع نہیں کررہے درمیان بارشوں کا امکان موجود ہے،ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کی رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ آج (اتوار) کو شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہے گا شہر کے کئی علاقوں میں بوندباندی بھی ہوسکتی ہے۔
Load Next Story