بنوں میں ایم ایم اے کے امیدوار پر بم حملے کا مقدمہ پی ٹی آئی رہنما کیخلاف درج
ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک شاہ محمد خان اور ان کے بھائی ملک گل باز خان نامزد
متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدوار پر بم حملے کا مقدمہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے خلاف درج کرلیا گیا۔
پی کے 89 بنوں سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک شیرین نے اپنی انتخابی ریلی پر ہونے والے بم حملے کا مقدمہ پی ٹی آئی کے خلاف درج کروا دیا ہے۔ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک شاہ محمد خان اور ان کے بھائی ملک گل باز خان کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملک شاہ محمد خان سابق صوبائی وزیر اور ان کے بھائی ملک گل باز خان ڈسٹرکٹ ممبر بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ایم ایم اے امیدوار زخمی
گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے علاقے بنوں میں پی کے 89 سے ایم ایم اے کے امیدوار ملک شیرین کے قافلہ پر موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ملک شیرین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔