ایم کیو ایم کے بانی رہنما سلیم شہزاد انتقال کرگئے
سلیم شہزاد طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، اہل خانہ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنما سلیم شہزاد طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنما سلیم شہزاد طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئے، اہل خانہ کے مطابق سلیم شہزاد طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا تاہم 2 روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سلیم شہزاد کا پارٹی بنانے کا اعلان
سلیم شہزاد کی وفات پر پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے، سلیم شہزاد کا شمار ایم کیو ایم کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے اپنی نئی جماعت بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔