فیصل آباد میں کنٹینر کی گاڑی کو ٹکر 3 افراد جاں بحق

حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور اور کنٹینر کے کیبن میں بیٹھے 2 افراد جاں بحق ہوگئے


ویب ڈیسک July 08, 2018
حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور اور کنٹینر کے کیبن میں بیٹھے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فوٹو : فائل

ایکسپریس وے گٹ والا کے قریب کنٹینر گاڑی کو کچلتا ہوا نہر میں جاگرا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں ایکسپریس وے پر کنٹینر نے گاڑی کو ٹکر ماری اور گاڑی کو کچلتا ہوا نہر میں جا گرا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں کیری ڈبے کا ڈرائیور اور کنٹینر کے کیبن میں بیٹھے 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیوں کے دوران کنٹینر کو نہر سے نکال لیا اور زخمی ہونے والے 2 افراد کو طبی امداد کے لیے فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں