سانحہ کوئٹہلواحقین کو امدادی چیک فوری دیے جائیں صدر زرداری
امدادی رقوم نہ ملنے کی شکایات کا نوٹس لے لیا،وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب.
صدرآصف علی زرداری نے سانحہ کوئٹہ میں جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم کے چیک نہ ملنے کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور وزارت خزانہ سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ جاںبحق افراد کے لواحقین کو فوری امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے جائیں۔
انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج ومعالجے پر خصوصی توجہ دی جاے۔ انھوںنے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔