ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام 2 روزہ ’’ ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپو‘‘ کا افتتاح
کریئر اینڈ ایجوکیشن ایکسپو میں تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے
ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ایکسپو سینٹر کراچی میں 2 روزہ '' ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپو'' کا افتتاح ہوگیا ہے۔
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد ناصرف ضروری ہے بلکہ تعلیمی نمائش کو مزید فروغ دینا چاہیئےتعلیمی نمائش شہر اور ملک کی بہتری کے لیئے کارآمد ثابت ہوں گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ایکسپو سینٹر کراچی میں 2 روزہ '' ایجوکیشن اینڈ کیریئرایکسپو'' کے افتتاح کے دوران کیا، اس موقع پرایکسپریس ادارے کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کامران احمد، روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر طاہر نجمی، بیورو چیف فیصل حسین، اورسینیئر مارکیٹنگ مینیجر جاوید خان سمیت دیگربھی موجود تھے۔
میئر کراچی وسیم اختر نے نجی اور سرکاری جامعات کے اسٹالز کا دورہ کیا اور ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی تعلیم اور کریئر کا جو میلہ سجایا ہے وہ قابل ستائش ہے، مجھے خوشی ہے کہ ایکسپریس لوگوں میں علم کی روشنی کو بڑھانے اور علم کی شمع کو روشن رکھنے میں اپنا مؤثر کردار بخوبی نبھا رہا ہے اسکی وجہ سے وہ طلبا و طالبات جو کسی بھی کشمکش کا شکار ہیں ان کے لئے ایک ہی چھت تلے مختلف جامعات کونسلنگ اور تعلیم سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے کے لئے موجود ہیں۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ تمام جامعات اسکالرشپس، پروگرامزاور اسکیمز کے حوالے سے معلومات طالب علموں کو دینے میں کوشاں ہیں، ان کے لئے اپنے شوق اور لگن کے مطابق اعلی تعلیم میں فیلڈز کو منتخب کرنے کے عمل کو کافی حد تک آسان بنانے کی کوشش کی ہے، نمائش میں سندھ کے علاوہ پنجاب کی جامعات نے بھی حصہ لیا جبکہ سندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی، وفاقی اردو یونیورسٹی، اقرا یونیورسٹی، ہمدردیونیورسٹی، ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی، محمد علی جناح یونیورسٹی، ورچوئل یونیورسٹی، تابانی انسٹیٹیوٹ آف اکاونٹینسی سمیت دو درجن تعلیمی اداروں کے اسٹالز نمائش کی زینت بنے جہاں طلبہ کی بڑی تعداد نے اپنے مستقبل سے متعلق تعلیمی رہنمائی حاصل کی۔
شرکا کاکہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص کراچی میں کریئر کی رہنمائی کے حوالے سے مفت میں کونسلنگ نہیں کی جاتی جبکہ تعلیم ہماری زندگی کا ایک اہم پہلو ہے، ایجوکیشن اینڈ کریئر ایکسپو نے ہمیں یہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے کہ ہم بیک وقت کئی جامعات سے رجوع کرسکتے ہیں، ایکسپریس میڈیا گروپ نے ایجوکیشن ایکسپو کے پلیٹ فارم سے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرکے اہم فریضہ سر انجام دے رہا ہے ایسی نمائش خاص طور پر نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے تاہم اسٹالز مالکان کا کہنا تھا کہ ایکسپریس نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی بہترین نمائش کا انعقاد کیا ہے، اس سے جامعات میں طلبہ کی انرولمنٹ میں اضافہ ہوتا ہے اور طلبہ کی بڑی تعداد مختلف کورسز میں دلچسپی ظاہر کررہی ہے۔ کریئر اینڈ ایجوکیشن ایکسپو میں تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس میں بیٹل آف بینڈز، ڈرامہ، موسیقی، ڈانس، تقریری مقابلہ، فیشن شو، پینٹنگ اور مختلف سیمنار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔