بینظیر کیس کے مقتول پر اسیکیوٹر سپردخاک وکلاء کی ہڑتال

کسی سے ذاتی عداوت نہیں تھی، گن مین اور برادرنسبتی کا بیان ریکارڈ


Iftikhar Chohadary May 05, 2013
کسی سے ذاتی عداوت نہیں تھی، گن مین اور برادرنسبتی کا بیان ریکارڈ۔ فوٹو ای ایف پی

بینظیربھٹوقتل کیس کے سرکاری وکیل چوہدری ذوالفقارعلی کے قتل کی تفتیش کیلیے خصوصی کمیٹی نے ڈی آئی جی سیکیورٹی طاہرعالم خان کی سربراہی میں ہفتے کوباضابطہ طورپرتفتیش شروع کردی اورمقتول کے برادر نسبتی اسد محمود اور گن مین فرمان علی کے بیانات ریکارڈکیے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ تحقیقاتی ٹیم نے مقتول کودھمکیوں کے خدشے کے پیش نظران کے موبائل فون کالزکا ریکارڈمانگ لیا ہے جبکہ موقع سے لی گئی شہادتوں ، مقتول کے خون آلودکپڑے اور دیگرشواہد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اورپیرکویہ نمونے فرانزک ٹیسٹ کے لیے کیمیکل ایگزامنر لیبارٹری بھجوائے جائیںگے۔



اس میںپوسٹمارٹم کے دوران لیے گئے نمونے بھی شامل ہیں۔ مقتول کے بردارنسبتی اسد محمودولدچوہدری عزیزاحمد نے بتایاکہ مقتول کی کسی سے کوئی ذاتی عداوت نہیں تھی۔پولیس ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ مقتول نے کبھی بھی پولیس کوشکایت درج نہیں کرائی کہ انھیںکسی نے کوئی دھمکی دی ہے یادھمکی آمیزکالزکی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |